لندن: میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین نئی سہولت کے مطابق اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرسکیں گے، تاہم اس کیلئے موبائل کا ڈوئل سم (دو سموں والا) ہونا ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت موبائل فونز میں ڈوئل سم سسٹم کو دیکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ ڈوئل سم سپورٹ سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می اور اوپو میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی کاپی بنائی جاسکتی ہے جس کی مدد سے ایک ہی فون میں دو مختلف اکاؤنٹس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کسی بھی فون کی سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ فیچرز پر کلک کریں اور نیچے کی جانب سے ڈوئل میسنجر کے آپشن کر کلک کریں گے تو ایک فہرست سامنے آئے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی، اس میں سے واٹس ایپ پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کرنے سے یہ ایپلی کیشن انسٹال ہوجائے گی جسے باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(63)

واٹس ایپ صارفین بیک وقت 2اکاؤنٹس کیسے چلاسکتے ہیں؟

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>