اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ نئی ایڈوائزری 14مارچ تک نافذ رہے گی۔

سی اے اے کے اعلامیہ کے مطابق کیٹگری سی کے ملکوں سے آنے والے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کیٹیگری اے والے ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق کیٹگری اے میں شامل ممالک کی تعداد 24 کردی گئی ہے، اے کیٹگری میں چین، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، روانڈا، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

کیٹگری بی ممالک کے لیے مسافروں کو پاکستان سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔

برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور کینیا سمیت 15 ملکوں کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے، ان ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

(389)

پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>