ممبئی : بھارتی میڈیا ابھی نندن کے خیالات اس کی اپنی زبانی دیکھ کر بوکھلا گیا، اپنی عوام سے ویڈیو کو نہ دیکھنے اور فارورڈ نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کی ایک اور ویڈیو دیکھ کر بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارتی میڈیا ابھینندن کے خیالات کو اس کی اپنی زبانی سن کر سیخ پا ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی میڈیا کے گلے کی ہڈی بن گئی ، بھارتی چینلز اپنے عوام کو ابھی نندن کی ویڈیو فارورڈ نہ کرنے کی درخواستیں کرتے رہے۔
بیانیے کی جنگ میں مات کھانے کے بعد بھارتی چینلز کی حقائق روکنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی،27فروری کے تمام حقائق ساری دنیا جان چکی اور مان چکی ہے۔
ابھی نندن کابیان بھی ریکارڈ کاحصہ بن چکا، بھارتی چینل کی رپورٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے بے سود اپیل کررہے ہیں۔
بھارتی اینکرز اور تجزیہ کاروں کا دہائیاں دیتے ہوئے کا کہنا تھا کہ دیش واسیوں سے بنتی ہے کہ اس ویڈیو کو فارورڈ نہ کریں بلکہ ڈیلیٹ کریں، ہم بھارتیوں کو ویڈیو آگے فارورڈ کرکے پاکستانی بیانیے کو آگےنہیں بڑھنے دینا۔
(172)