کینبرا:آسٹریلوی پارلیمنٹ نے تاریخی قانون منظور کرلیاجس کے تحت گوگل اور فیس بک کو آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر اپنے منافع میں سے ان میڈیا ہائوسز کو بھی حصہ دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ جوش فرائیڈن برگ اور وزیر اطلاعات نے مشترکہ بیان میں کہا کہ آسٹریلوی میڈیا اداریے ، خبریں اور مضامین شائع کرنے کیلئے جو محنت کرتے ہیں اس کا صلہ انہیں اس قانون کے ذریعے مل سکے گا۔ ان قوانین کا ایک سال بعد جائزہ لیا جاسکے گا۔پہلے پہل تو فیس بک اور گوگل نے آسٹریلوی قانون کی پرزور مخالفت کی ، پھر دونوں کمپنیوں نے گھٹنے ٹیک دئیے ۔
(21)