گن پوائنٹ پر متعدد افراد موبائل فونز، نقدی سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر اور چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،13افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل چھین لئے گئے۔

تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں تین ملزمان اسلحہ کی نوک پرعمران شہزاد سے موبائل اور2لاکھ 60ہزارروپے ، شاہین چوک راول روڈ پر دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعدنان سے 40ہزارروپے ، لالی چوک میں4 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرایاز محمد کاموٹرسائیکل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادمیںدونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر عبداللہ اور اس کے بھائی سے 2موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر امیر حمزہ سے موبائل اور 33ہزارروپے ۔

تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں2نامعلوم مسلح ملزمان ظہیر علی سے موبائل اور 4ہزارروپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ پسوال میں تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرجاوید اختر اور اس کے ملازم گل فراز سے موٹرسائیکل اور موبائل ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ محمدی کالونی میں4نامعلوم لڑکے فرحان اور اس کےوالدسے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے ۔

تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر دونامعلوم ملزماناحمد حسین کی بیوی کا بیگ چھین کرلے گئے جس میں طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے اور50ہزارروپے کیش تھا۔ڈھوک کالاخان میں قلات خان کے فلیٹ سے موبائل،لیپ ٹاپ اور 18ہزارروپے ،پیپلزکالونی میں اظہر خورشید کے گھر سے موبائل اور64ہزار روپے،میٹروبس میں دوران سفر ثریا نواز کے پر س سے طلائی زیورات مالیتی20لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔

(0)

گن پوائنٹ پر متعدد افراد موبائل فونز، نقدی سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>