روات:روات پولیس کی موثر کارروائی،ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار،مسروقہ رقم 9لاکھ 40ہزار روپے، طلائی زیورات اور اسلحہ برآمدکرلیا۔
گرفتار ملزمان میں حمزہ اور حماد شامل ہیں،ملزمان سےمال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔
(0)