کہوٹہ:پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ اور گردونواح کی عوام چوروں ڈکیتوں کے نرغے میں تھوہا خالصہ، مٹور اور کہوٹہ پنڈی روڈ پر ڈاکو نے اسلحے کی نوک پر درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا لاکھوں پہ نقدی اور درجنوں موبائل لے کر فرار جبکہ اس سے قبل بھی کہوٹہ شہر میں جیولرز اور دیگر دکانوں پہ لوٹا گیا مگر تا حال پولیس تھانہ کہوٹہ کوئی بھی کاروائی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
صرف فرضی کروائی کے لیے مٹور روڈ کلمن سیالی پنڈی روڈ پر ناکہ لگا کر بہانے سے عوام کو لوٹتے ہیں آزاد کشمیر کو سفر کرنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک تو وہ ڈاکوکے نرغے میں ا ٓجاتے ہیں اگر ان سے بچ جائیں تو پھر وہ پولیس کہ ناکے پر اپنے ساتھ سفر کرنے والی خواتین کے سامنے ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔
آزاد کشمیر کے ٹرانسپورٹروں نے کئی بار احتجاج کیا مگر پولیس کے کون تک جوں نہیں رینگتی تھانہ کوٹا میں مقام سیاسی افراد اپنے من پسند ایس ایچ او لگوا کر اپنی مرضی کے کام کراتے ہیں اور وہ جرائم پیشہ افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جس کی وجہ سے منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔
سرعام چرس ،شراب، پاؤڈر فروخت ہو رہا ہے، نوجوان نسل خاص کر سکولوں کے بچوں کی زندگیاں برباد ہو رہی ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پولیس تھانہ کہوٹہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(0)