کہوٹہ :کہوٹہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ سلاٹر ہاؤ س روڈ،لاری اڈہ،مٹور چوک کی سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی کی محنت اور کاوش رنگ لائی۔ غیر معیاری اور ناقص کام کی اجازت نہ ہے۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ جبکہ مذکورہ سڑک کی تعمیر و مرمت سے قبل سیوریج اور بارش کے پانی کا مسلۂ معروف سوشل ورکر بریگیڈیئر (ر)جاوید ستی نے موقع پر پہنچ کر فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لاری اڈہ کہوٹہ شہر کی سڑک، مٹور چوک اور سلاٹر ہاؤس روڈ کی قسمت بلِ آخر جاگ اٹھی۔ محکمہ ہائی وے کی جانب سے ایم اینڈ آر کے فنڈ سے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام گزشتہ روز شروع ہوا تو تاجروں، ٹرانسپورٹرو ں، مسافروں اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔مذکورہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی۔ گہرے گڑوں کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہو چکا تھا۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو آئے روز نقصان ہو رہا تھا۔ اور متعدد حادثے بھی رونما ہو چکے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولیں ترجیح ہے۔ اے سی کہوٹہ سے مذکورہ سڑک پر جاری کام کی وجہ سے انچارج ٹریفک خرم فیاض ستی کو موقع پر پہنچ کر متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا۔ دریں اثناء ممتاز سماجی شخصیت بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی نے ہمراہ چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی مذکورہ سڑک کا دورہ کیا اور اس موقع پر اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر سے قبل نکاسی آب مسلۂ حل کیا جائے۔ آدھے سے زیادہ کہوٹہ شہر کی آبادی کے سیوریج اور بارش کا پانی مذکورہ سڑک کے وسط میں تالاب کی صورت میں جمع ہو جاتا ہے۔ نالے نہ ہونے اور بند ہونے کی وجہ سے مذکورہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے لحاظہ عوامی مطالبہ ہے کہ منتخب عوامی نمائندے اور انتظامیہ نکاسی آب کا مسلۂ حل کر کے درینہ عوامی مطالبہ پورا کریں۔
(40)