برطانیہ کے شہر نیلسن کی مرکزی جامع مسجدکرونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دی گئی

نیلسن:برطانیہ کے شہر نیلسن کی سب سے بڑی اور جامع مسجد کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دی گئی مرکزی جامع مسجد غوثیہ اور مقامی اتھارٹیز کے مابین میٹنگ کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے یاد رہے کہ اس مسجد کی انتطامی کیمٹی کے آدھے ممبران کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال پا چکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں کافی خوف پایا جا تا ہے

امام مسجد قاری خالد صاحب

مسجد کے خطیب قاری خالد صاحب کے مطابق مسجد کی بندش بڑے دکھ کی بات ہے مگر ہمیں مجبورا ایسا کرنا پڑ رہا ہے قاری خالد صاحب کے مطابق مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر سمیت تین اور اہم افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر اپنے خالق حقیقی کو جا چکے ہیں جو ہمارے لیئے بہت غم کی بات ہے انہوں نے فوت ہونے والے کمیٹی ممبران کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے لیئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا واضح رہے کہ اس جامع مسجد کے علاہ پینڈل کی دیگر دس دیگر مساجد کو بھی کرونا وائرس خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کیا گیا ہے

(38)

برطانیہ کے شہر نیلسن کی مرکزی جامع مسجدکرونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دی گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>