کہوٹہ:ممتاز قانون دان نائب صدر مسلم لیگ ن لائیرز ونگ راولپنڈی ڈویژن راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ پریس کلب کہوٹہ نے بابائے صحافت صوفی محمد ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا اور بڑے احسن طریقے سے اس علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا ان خیالات کا اظہار راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر عارف قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،آڈٹ آفیسر حاجی عبدالریشد، راجہ شاہد اجمل،ایڈیشنل سیکرٹری کبیر جنجوعہ راجہ ساجد جنجوعہ،ذوالفقار ستی، عاصی جنجوعہ، ارسلان کیانی، احتشام کیانی، راجہ حامد لطیف، راہنما جماعت اسلامی ملک عبدالراؤف، راجہ توقیر شبیر، نجیب اللہ ستی، راجہ گلریز آف یو کے، راجہ تنویر بنارس، افتکار غوری، راجہ فیضان، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صد ر راجہ رفاقت جنجوعہ، علامہ ہاشم ظہور نقیبی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی جبکہ راجہ رومان سعید، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، راجہ مہران سعید نے میزبانی کے فرائض سر انجام د یئے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور دیگر عہدیداران نے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا تمام احباب نے انکو راولپنڈی ڈویژن لائیرز فورم کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
(7)