قائداعظم اسٹیڈیم میرپورمیں سیاسی و سماجی شخصیت چودھری جہانگیراکبر کے اعزاز میں استقبالیہ

ڈڈیال:چودھری جہانگیراکبرآف بیلی بٹھارنے کہاہے کہ محکمہ ریونیو آزادجموں وکشمیر ادارہ ترقیات میں لیگی حکومت کی جانب سے مشتہر آسامیوں تقرریوں کوفی الفورمنسوخ کیاجائے ضلع میرپورکے عوام باشعورہیں اوراپناحق لیناجانتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ فی الفورغیرقانونی تقرریاں منسوخ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کرے عوامی خادم، عوامی محافظ اورعوامی ایم ایل اے کہلوانے کے دعویدار تین شوقین بتائیں کہ غیرقانونی تقرریوں پر وہ خاموش کیوں ہیں رٹھوعہ ہریام برج ایک لطیفہ بن چکاہے جس کی تکمیل وفاقی حکومت کے دعوؤں اورعدالتی فیصلوں پرحکومت کودی گئی ڈائریکشنز کے باوجود بھی بات جوں کی توں ہے اگریہ بوڑھے لیڈرعوام سے مخلص ہوتے توایسانہ ہوتا ان خیالات کااظہارانہوں نے قائداعظم اسٹیڈیم میرپورمیں اپنے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چودھری جہانگیراکبر کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کاانعقاد چودھری کبیر، چودھری عمران اور طاہرعزیزوغیرہ نے کیاتھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری جہانگیراکبرنے کہاکہ 22جنوری کوحلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں ضلع میرپورکے چاروں حلقوں سے اپنے چاہنے والوں کامشاورتی جلسہ رکھاتھا کامیاب مشاورتی جلسہ کہ بعد جب واپس گھرپہنچا توانتقامی سیاست بام عروج پرپہنچ گئی، پٹواری بادشاہ حرکت میں آگیااورلوگوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے پوچھاتوبتایاگیاکہ وزیرحکومت مسعودخالدکاحکم ہے یہ چولہااب نہیں جلے گایہ خالصہ سرکارپرقائم ہے بوڑھے لیڈروں کوکہتاہوں کہ تمہاری سیاست کادوراب ختم ہوچکا ہے جہاں تمہاری سیاست ختم ہوتی ہے وہاں سے میری سیاست کاآغاز ہوتا ہے نوجوان میرے دست وبازو ہیں اورجب نوجوان مسائل حل کرنے کی ٹھان لیں تو پھرمسائل باقی رکھناکسی قوت کے بس کی بات نہیں تحصیل ڈڈیال میں صرف ٹریلرشروع کیاتھا فلم تو ضلع میرپور سے چلے گی مشاورتی جلسہ میں سیاسی فیصلہ کا آختیار دینے والوں کامشکورہوں اورانہیں یہ بتاناچاہتاہوں کہ الیکشن میں ابھی 5ماہ سے زائدکاعرصہ باقی ہے استقبالیہ تقریب کارنرمیٹنگ کی شکل اختیارکرگئی ہے جس پرآپ دوستوں کامشکورہوں انشاءاللہ بہترفیصلہ کرتے ہوئے ضلع میرپور اور تحصیل ڈڈیال میں بڑے جلسہ عام میں باقاعدہ آعلان کرینگے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نصیراکبرنے کہاکہ ظالموں کی زنجیروں کوتوڑنا ہےخودکولیڈر کہلوانے والوں نے پلاٹوں کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا یہ اقرباءپروری کرتےہیں فنڈزرشتہ داروں اور تعلق داروں میں بانٹتے ہیں انہیں عوامی مسائل دکھائی نہیں دیتے جہانگیراکبرکواپنے والدکا سیاسی جانشین اسیلئے نامزدکیاہے کہ وراثتی سیاست دفن کی جاسکے فوٹوسیشن کرکے اورتختیاں لگاکرعوام کے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے جہانگیراکبرمیں وہ خوبیاں ہیں کہ وہ عوام کے اعتماد پرپورا اترسکتاہے لوگوں کو ساتھ لیکرچل سکتاہے آپ کویقین دلاتاہوں کہ آپ کواپنے فیصلے پرکبھی مایوسی نہیں ہوگی جہاں آپ کاپسینہ گرے گاوہاں ہماراخون گرے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شباب ڈگارنے کہا کہ ضلع میرپور کے عوام کی بدبختی کی بڑی وجہ یہ نام نہاد لیڈرہیں جوکرپٹ ہیں خون چوسنے والے ہیں چودھری جہانگیراکبر خوددار ہے دلیر اور نڈر ہےعقل وشعور رکھتاہے غریب طبقہ کی آواز ہے آپ سے کہتاہوں کہ اسے کامیاب کراکے اسمبلی میں بھیجیں جہانگیراکبرآپ کیلئے دن رات کام کریگا ظلم کیخلاف کھڑے ہوجائیں توانقلاب آتاہے ظالم کیخلاف لب کشائی بھی جہادہے جہانگیراکبر مجاہدبن کرآپ کی آوازاسمبلی کے فلورپرپہنچائے گاء منتظمین استقبالیہ تقریب نے اختتام پر چودھری جاویدپوٹھی، چودھری خادم، راجہ رؤف، لالہ عبدالرحمن، چودھری ندیم ترپا،مرزااعجازنیوسٹی،راجہ شہزاد،چودھری ارشد،مرزاانیس ودیگرشرکاءکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ کی آمد سے ہمیں دلی خوشی ہوئی آپ کی عزت افزائی پرمشکورہیں کوئی کمی کوتاہی رہ جائے تومعاف کردیاجائیگا۔

(8)

قائداعظم اسٹیڈیم میرپورمیں سیاسی و سماجی شخصیت چودھری جہانگیراکبر کے اعزاز میں استقبالیہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>