کتوں کےدنگل کرانےوالے منتظمین  پر تھانہ ناڑ ضلع کوٹلی میں مقدمہ درج،چھ گرفتار

کوٹلی :ڈی آئی جی میرپور ریجن راجہ عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس پی کوٹلی راجہ راجہ اکمل خان کا فوری ایکشن، تھانہ پولیس ناڑ نے کتوں کے دنگل کروانےوالے منتظمین کو جانوروں کیساتھ بے رحمی کرنے کے جرم میں 188 اے پی سی اور ایکٹ11/4 بےرحمی جانوراں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتا کر لیا،اکھاڑا کروانے والے منتظمین کے علاوہ کتوں کے مالکان کے خلاف بھی ،ایف آئی اردرج،کتے اور موقع پر موجود گاڑیاں بھی ضبط یاد رہے کہ گزشتہ روز گلپور کے قریب ہونے والے اس اکھاڑے کو سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری ایکشن کے تحت یہ کاروائی عمل میں لائی ہے عوام علاقہ نے پولیس کے اس ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عناصر کی حوصلہ شکنی کا مطالبہ کیا ہے

(252)

کتوں کےدنگل کرانےوالے منتظمین پر تھانہ ناڑ ضلع کوٹلی میں مقدمہ درج،چھ گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>