کوٹلی:مجسٹریٹ بلدیہ کوٹلی راجہ گلریز خان کا کوٹلی شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تجاوزات کے حوالے سےآپریشن حافظ اسلم روڈ، شہید چوک، آبشار چوک،حسن روڈ،بٹ اڈا،سموسہ چوک، لاری اڈا جنہال گلی میں کیا گیا، شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کی خلاف ورزی پر متعدد کو بھاری جرمانے،سامان بھی ضبط کرلیا گیا، تجاوزات کے حوالے سے ہونے والے آپریشن کے خلاف تاجروںنے جلوس بھی نکالا ۔
اس موقع پر مجسٹریٹ بلدیہ کوٹلی راجہ گلریز خان کا کہنا تھا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے دم لینگے، تجاوزات کیخلاف آپریشن عوامی شکایات پر کیا جارہا ھے جوکہ جاری و ساری رہیگا۔ اس حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز قبول نہیں کیا جائیگا،تاجر برادری اس حوالے سے تعاون کرے،شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے دم لینگے۔
(12)