کلرسیداں:کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 35 سالہ شادی شدہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
یہ واقعہ یونین کونسل بھلاکھر کے گاؤں چکیالہ میں پیش آیا جہاں 35 سالہ محمد افتخار نامی شخص جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا نے قریبی جنگل میں گلے میں پھندا ڈال کر درخت کیساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر سردار عنصر محمود موقع پر پہنچ گئے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
(0)