لوٹن:نوجوان کونسلر سمیرا سلیم لوٹن بارو کونسل کی نئی میئر جب کہ کونسلر آصف مسعود ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے، دونوں کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔
میئر بننے کی تقریب لوٹن ٹائون ہال میں منعقد ہوئی، کونسل کا چیمبر ٹائون ہال کونسلرز،لیڈر آف دی ہائوس، ڈپٹی لیڈر دوسرے شہروں سے آئے ہوئے سابقہ اور موجودہ میئرزو ڈپٹی میئرز سمیت فیملیز کے افراد، کمیونٹی شخصیات، مذہبی، سیاسی اور کاروباری شخصیات سے بھرا ہوا تھا۔
تقریب کے اختتام پرمیئر سمیرا سلیم اور ڈپٹی میئر چوہدری آصف مسعود نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسا ہی تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔
(0)