فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے جوان کوزخمی کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی:فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے جوان کوزخمی کرنے والے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ملازمین کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ چونترہ کو ایس ایچ او مسرور علی اکبر نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ ایک مقدمہ کے ملزموں کی تلاش و گرفتاری کیلئے پہنچے تو ہائوسنگ سوسائٹی کے ملازمین پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بھاگ پڑے تاہم محمد صادق اورشاہ زیب رحمان کو قابو کر لیا۔

سی دوران ملزمان محمد صا دق اور شاہ زیب رحمان کے ہمراہی ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس سے کانسٹیبل محمد الماس اسلم کو 2 فائر لگے جو زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ ایک فائر محمد صادق کے بائیں پاؤں پر لگا جس سے محمد صادق زخمی ہو کر گر پڑا۔

بھاگتے ہوئے ملزمان میں سے دو کو قابو کر لیا جنہوں نے اپنے نام عطاء اللہ اور غلام محمد بتائے۔ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔

(0)

فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے جوان کوزخمی کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>