گھڑ دوڑ پر جواء، 9قمار باز پکڑے گئے

اسلام آباد:تھانہ کورال پولیس نے جوئےکی محفل الٹ کر نو قمار بازوں کو گھوڑوں سمیت گرفتار کرلیا جب کہ گھوڑا ریس کروانیوالا بڑا جواری دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

اے ایس آئی صابر نے پولیس کو بتایاکہ اطلاع پر ایکسپریس وے گنگال ایسٹ پر پہنچنے تو دیکھاکہ گھوڑا ریس پر جوا ہو رہا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے سمیع اللہ، شہزاد ،زوہیب علی ،لقمان ، امتیاز، انس جان، سجاول، دانش اور ارشد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

چھاپے کے دوران شاد گھوڑے سمیت فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ گھوڑا ریس اسد ستی کروارہاتھاجو فرار ہوگیا۔

(0)

گھڑ دوڑ پر جواء، 9قمار باز پکڑے گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-