مانچسٹر:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں برطانیہ کے اندر جان لیوا وائرس کرونا کے باعث1,610 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں جو وبائی مرض شروع یونے سے لےکر ابھی تک روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات کی بلند ترین سطح ہےسرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کرونے کے33355 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق گزشتہ دسمبر تک ہر اٹھ میں سے ایک فرد اس بیماری کا نشانہ بن چکا تھا یاد رہے کہ بیماری کے شروع ہونے لے کر اب تک نوے ہزار برطانوی لقمہ اجل بن چکے ہیں
(58)