فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل،نوجوان کی زہرکھاکر خودکشی

راولپنڈی:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے ، دو افرادکوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا جب کہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔تھانہ صدرواہ کو زیباخان نے بتایاکہ میرابڑابیٹا مجاہدخان دربار کریمی کے پاس دودھ دہی کی دکان کرتاہے ،اور میراداماد شاہدخان بھی دودھ دہی کاکام کرتاہے جن کے درمیان دودھ لینے کا تنازع چل رہاتھا ۔

میرے دامادشاہدخان نے گھرآکرمیری بیٹی کومارا پیٹااوراسے گھرسے نکال دیا،اس معاملے کوحل کرنے کیلئے منگل کومیں خود،میرابیٹا مجاہد، عبدالرحمان اورکبیرخان دودھ دہی کی دکان پراکٹھے ہوئے سوا دوبجے دن شاہدبھی میرے بیٹے کی دکان پرآیا جہاں اس نے بحث شروع کردی ، شاہدنے پسٹل نکال کر فائرمیرے بیٹے مجاہدخان پرکئے جوزخمی ہو کرموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ پیرودھائی کو علی رضا نے بتایا کہ ثمینہ بی بی کے بھانجے حسنین عرف ببلوکا آنا جانا تھا جسکو میرا کزن غیاض علی منع کرتا تھا جو باز نہ آیا جسکو شک تھا کہ میری بیوی ثمینہ بی بی کے ساتھ اسکے بھانجے حسنین عرف ببلو کے تعلقات ہیں، حسنین باہر گلی میں گھات لگا کر بیٹھ گیا۔

اس کے ساتھ ایک نامعلوم ملزم بھی تھا جونہی میرا کزن غیاض علی گلی سے گزرنے لگا تو حسنین عرف ببلو نے سیدھا فائر میرے کزن پر کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں نوجوان نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق آشیانہ چوک علی آبادمیں ارشد رحمٰن نے زہرکھاکراپنی زندگی کاخاتمہ کیا ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی نعش ورثاکے حوالے کردی ۔

(93)

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل،نوجوان کی زہرکھاکر خودکشی

| News | 0 Comments
About The Author
-