باون سالہ شخص کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

راولپنڈی:تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں 52سالہ شخص کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا،ایس ایچ او سلطان قمرنے بتایا کہ مقبول احمدولدعبدالحمید جمعرات کی صبح پونے پانچ بجے کے قریب دودھ لے کرموٹرسائیکل پرگھر آرہا تھا کہ گلی نمبر18محلہ چمن آباد نزدبرف خانہ چوک میں کسی نامعلوم شخص نے گولی مارکراسے قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول ریٹائرڈ صوبیدارتھا اورآج کل ایک سیمنٹ فیکٹری میں سیکورٹی ڈیوٹی کررہاتھا ۔ پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی ۔

(0)

باون سالہ شخص کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

| News | 0 Comments
About The Author
-