راولپنڈی/اسلام آباد:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری2گاڑیوں،13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیر، وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں28وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علا وہ 9 موٹرسائیکل اڑا لیےگئے۔تھانہ روات کے علاقہ فیز 8میں حمزہ علی کے گھرکے بیڈ روم کی عقبی کھڑکی توڑکرنامعلوم چوراندرداخل ہوئے اور40 تولے سونا ،4لاکھ روپے،8 گھڑیاں اور موبائل چوری کرکے لے گئے ۔
تھانہ چونترہ کے علاقہ کپیٹل سمارٹ سٹی چکری سے 7من سریاچوری ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ قاسم مارکیٹ میں مسجدمیں نمازکے لئے آنے والے پولیس کانسٹیبل محمد دانش کی جیب سے موبائل اڑا لیا گیا۔ تھانہ سہالہ کے علاقے میں محمدعلی کے گھر گھسنے والے دو ڈاکوئوں نے نقدی ، موبائلز اور دیگر سامان چھین لیا۔ تھانہ سہالہ کے علاقے میں مقصود نے اصغر کے تین لاکھ پچاس ہزارروپے ہتھیالیے ۔تھانہ شالیمار کے علاقے میں شہری کی تین دن میں تین گائے اور پھر اسکا موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔
افغانی حشمت نے پولیس کوبتایاکہ فیملی کے ہمراہ جارہاتھاکہ کار جس میں پولیس وردی میں افراد سوار تھے انھوں نے روکا، ہاتھ میں واکی ٹاکی بھی تھی،تلاشی کے دوران ایک ہزارڈالر اور 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے ، یادرہے کہ اسلام آبادمیں پولیس وردی اور ہاتھ میں وائر لیس اٹھائے ڈاکوئوں ونوسربازوں کا ایک یااس سے زائد گروہ متحرک ہےجو ملکی وغیرملکی شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روکتے ہیں ، کبھی سیاہ اور کبھی سفید رنگ کی گاڑی استعمال ہوتی ہے ، شہریوں کو نقدی وغیرہ سے محروم کردیاجاتاہے۔
لوٹنے اور چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ روات ،تھانہ صادق آباد،تھانہ نصیرآباد،تھانہ ریس کورس ،تھانہ ائرپورٹ، تھانہ صدرواہ ،تھانہ صادق آباد،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ صدرواہ ، تھانہ آئی نائن ،تھانہ گولڑہ،شالیمار،تھانہ کھنہ، تھانہ نون ،تھانہ نیلور ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ سہالہ ،سبزی منڈی، تھانہ لوہی بھیر،تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ کوہسار کی حدود میں ہوئیں۔
(1)