کلرسیداں:چچا بھتیجا نے رشتہ کے بہانے مدعو کر کے شادی شدہ خاتون کی عزت لوٹ لی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
گلزار قائد راولپنڈی کی مسماۃ (ر)نے پولیس کو بیان دیا کہ تقریبا 20 ایام قبل منیم نامی شخص سے راولپنڈی کچہری میں ملاقات ہوئی تھی جس نے اپنے آپ کو وکیل ظاہر کیا۔منیم نے اپنے چچا کے رشتے کی بات کی کہ کسی کیساتھ رشتہ کروا دو، منیم نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ ہمارے پاس آ جاؤ آپ کو اپنے چچا سے ملواؤنگا۔
جب میں جنگل ہوٹل کے پاس پہنچی تو وہاں پر دو سے تین اشخاص آئے جنہوں نے کہا کہ منیم نے ہمیں بھجوا یا ہے اور وہ مجھے سرصوبہ شاہ میں واقع ایک مکان میں لے گئے پھر وہاں پر منیم بھی آ گیا اور میرے ساتھ زبردستی زنا کاری کرتا رہا پھر تقریبا 12بجے شب کسی نامعلوم شخص کے موٹر سائیکل پر بیٹھا دیا۔منیم اور اس کے چچا نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
(9)