کیا تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھی فارورڈ بلاک بن چکا ہے؟

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر اوروزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سلوگن کے تحت 27مارچ کے تاریخی دن 10 لاکھ سے زائد لوگوں کے ساتھ پریڈ گراونڈ میں نئی تاریخ رقم ہوگی،پی ٹی آئی آزادکشمیر متحد و منظم ہے فارورڈ بلاک کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، آزاد کشمیر کی عوام نے عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا تھا ہم آزاد خطہ کے لوگوں کو بدلہ ہوا کشمیر دیں گے حق اور باطل کی جنگ میں مستقبل کی سمت کا تعین ستائیس مارچ کو ہوگا ، وزیر اعظم عمران خان کو ستائیس کو عوام اور اٹھائیس کو اسمبلی میں اعتماد ملے گا۔

جلسے میں 10 لاکھ افراد اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے جس میں سب سے زیادہ تعداد کشمیری عوام کی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ایٹ آفس میں 27 مارچ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کی گورننگ باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد ،ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر، وزراء حکومت چوہدری علی شان سونی ،چوہدری محمد رشید، جاوید بٹ، محترمہ امتیاز نسیم،محترمہ تقدیس گیلانی،سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان،چوہدری عامر نزیر، سردارمرتضی علی خان،قاضی اسرائیل،ارشاد محمود،زوالفقار عباسی،سردار افتخار رشید،سردار امتیاز شاہین کے علاوہ متحرک کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ستائیس مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے پریڈ گراونڈ جلسے میں آزادکشمیر سے بھرپور شرکت اور انتطامات کو حتمی شکل دی گئی. سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ستائیس مارچ کو پریڈ گرانڈ بھی تھوڑا پڑے گا، جلسے میں 10 لاکھ افراد اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔جس میں بڑی تعداد کشمیری عوام کی ہو گی جو سفیر کشمیر سے اپنی والہانہ یکجہتی کریں گے،انہوں نے کہا کہ 27مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا جس دن وزیر اعظم عمران خان ایک بال سے تین وکٹیں گرائیں گے، پی ٹی آئی آزادکشمیر نے 27 مارچ کے جلسے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اساس کے تحت اس تاریخی دن 10 لاکھ سے زائد لوگوں کے ساتھ نئی تاریخ رقم ہوگی۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اپوزیشن کی گھٹیا سیاست نے پاکستان تحریک انصاف کے سوئے ہوئے ورکرز کو جگا دیا ہے اور آج ملک کے کونے کونے میں عمران خان کے ورکرز اپنے لیڈر کی محبت میں اسلام آباد آنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا دس لاکھ کارکن اسلام آباد میں جمع ہو کر اپنے لیڈر سے محبت کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ کل تک جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے سڑکوں پر گھسیٹتے تھے آج بغض عمران میں اکٹھے ہو چکے ہیں کیونکہ عمران خان نے پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی ہے اسلام کا پرچم پوری دنیا میں سر بلند کیا ہے قوم کو غلامی کی بجائے آزادی کا درس دیا ہے ۔انہوں نے کہا آزادکشمیر کے عوام 27 مارچ کو اسلام آباد میں ثابت کریں گے کہ آزاد کشمیر کل بھی پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ تھا اور آج بھی ہے کشمیری وزیراعظم پاکستان سے کل بھی محبت کرتے تھے اور آج بھی محبت کرتے ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی جمہوریت کا سلسلہ جاری رہے گا، عمران خان نے سٹیٹس کو کو توڑ آ اور ملکی وقار کی خاطر عالمی قوتو ں کو للکارا ہے،انشاء اللہ وہ سرخ رو ہوں گے۔

(5)

کیا تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھی فارورڈ بلاک بن چکا ہے؟

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>