اتفاقیہ گولی چلنے سے بیوی کے زخمی ہونے پر شوہر کی خود کشی

راولپنڈی:تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں اتفاقیہ طورپرگولی چلنے سے بیوی کے زخمی ہونے پر47سالہ شوہر نے مبینہ طورپرخود کو فائر مار کر خودکشی کرلی۔

اے ایس آئی ظفرعلی شاہ نے بتایاکہ آصف آبادسٹریٹ نمبر4واہ کینٹ کی رہائشی نورین زوجہ ممتازعلی نے بیان دیاکہ اس کا شوہر ممتاز علی گھرمیں اپنا پسٹل صاف کررہاتھاکہ اچانک گولی چل گئی جوقریب ہی بیٹھی اس کی بیوی کی کمرمیں لگی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

اسے زخمی دیکھ کراس کا شوہر جذباتی ہوگیا اوراس نے خودکوگولی مارکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون ہسپتال میں زیرعلاج ہے اوراس کی حالت خطرے سے باہرہے جب کہ ممتازعلی کے لواحقین کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرواناچاہتے ۔

(1)

اتفاقیہ گولی چلنے سے بیوی کے زخمی ہونے پر شوہر کی خود کشی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>