ایک دن ،ایک تھانے میں، ایک ہی واقعہ کی دوایف آئی آرزدرج

راولپنڈی:ایک ہی دن ، ایک ہی تھانہ میں ایک ہی واقعہ کی دوایف آئی آرزدرج کرلی گئیں۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم پولکام کی افادیت اورپولیس سسٹم میں آئے دن کی گئی خودساختہ تبدیلیاں اپنارنگ دکھانے لگیں ۔

تھانہ ٹیکسلامیں شادی شدہ خاتون کے اغواکی دوایف آئی آرزدرج کرلی گئیں ، تھانہ ٹیکسلامیں گزشتہ روز ایف آئی آرنمبر316اور 320نمبر دونوں ایک ہی درخواست پرایک ہی متن میں درج کی گئیں متعلقہ سٹاف نے حیران کن طورپراس درخواست پردوای ٹیگ نمبر جاری کرکے دومختلف تفتیشی افسروں کے ذریعے ان ایف آئی آرزکااندراج کیا ۔

ذرائع کاکہناہے کہ یہ طرفہ تماشاان خودساختہ تبدیلیوں کانتیجہ ہے کہ جو بعض افسروں کی جانب سے ازخودپولیس ورکنگ میں کی گئی ہیں ،اس حوالے سے کچھ عرصہ پہلے ایک ہی وقوعہ کی ایف آئی آرزدومختلف پولیس سٹیشنوں میں ایک ہی دن درج کی گئی تھیں جن میں سے ایک کوبعدازاں خارج کردیاگیا۔

(4)

ایک دن ،ایک تھانے میں، ایک ہی واقعہ کی دوایف آئی آرزدرج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>