پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،کمانڈو شدید زخمی

اسلام آباد:تھانہ رمنا کے علاقہ میں پولیس ایگل سکواڈ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ، ڈاکوئوں کیساتھ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا ، ایک پولیس کمانڈو شدید زخمی ہو گیا۔

تھانہ رمنا کے علاقہ جی الیون چوک کے اطراف میں ڈٖکیتی کی وارداتوں پر پو لیس کا ایگل اسکواڈ تعینات تھا جبکہ پولیس کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا تھا ، اتوار کی رات موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے ،جن کو ایگل سکواڈ کے جوانوں نے نشانہ پر لے کر ان کو ہتھیار پھیکنے کے لئے للکارا لیکن ملزمان نے شہری کی اوٹ لے کر پولیس پر فائرنگ کر دی۔

تاہم پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کا تبادلہ کر تے ہو ئے ایک ڈاکو کو زخمی کر دیا ، جبکہ اسکے ساتھی فائرنگ کرتے ہو ئے بھاگ گئے فائرنگ سے ایک گولی پولیس کمانڈو خاور کو لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا ، جبکہ ڈاکو ؤں کے مو ٹرسائیکل کو آگ لگ گئی ، پولیس نے زخمی ڈاکو کو تحویل میں لے لیا ، جبکہ زخمی اہلکار اور ڈاکو دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ایس ایس پی آپریشن فیصل کامران نے اس حوالے سے بتایاکہ فرار ہو نے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

(61)

پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،کمانڈو شدید زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>