تیزدھار آلہ کے وار سے باپ جا ں بحق ،بیٹا زخمی

راولپنڈی:نیو ٹاؤن کے علاقہ میں تیزدھار آلہ کے وار سے باپ کے جا ں بحق اور بیٹے کے زخمی ہونے کامعاملہ پر ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا نوٹس،ایس ایچ او نیوٹاؤن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچے۔

زخمی کو علاج معالجہ جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کے لڑائی جھگڑے پرملزم شوکت نے تیزدھار آلہ کے وار سے غضنفر کو قتل جبکہ عبداللہ کو زخمی کر دیا۔

اس موقع پر ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ،ملزم کوجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

(92)

تیزدھار آلہ کے وار سے باپ جا ں بحق ،بیٹا زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-