اسلام آباد:تھانہ شالیمار کے علاقےایف ٹن مرکز میں نجی بینک کا سکیورٹی گارڈ عادل رؤف قریشی پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔
مقتول کی عمر 23 سال تھی ، اسے کمر پر گولی لگی ۔ لواحقین کے مطابق اسے نجی بینک کے سیکنڈ فلور میں فائرنگ کر کے مارا گیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نےایس پی صدر زون سے رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ جاں بحق سکیورٹی گارڈ عادل نجی بینک کے اندر موجود تھا اور بینک بند تھا۔ رات کی شفٹ پر مامور سکیورٹی گارڈ کے مطابق جاں بحق سکیورٹی گارڈ نے اسے ڈیوٹی پر آنے سے منع کردیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق رات کے وقت سکیورٹی گارڈ کے ساتھ کچھ لوگوں نے کھانا بھی کھایا۔بینک میں کسی قسم کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔ بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی جمعہ کی شام سے بند تھے۔
(67)