راولپنڈی:تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اے ٹی ایم پر سکیمنگ کے ذریعے شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں عمران، خالد اور فرحان شامل ہیں ،جن کے قبضہ سے اے ٹی ایم ٹریکنگ ڈیوائسسز، بیٹریاں، اے ٹی ایم سادہ کارڈز، نقدی 4210 روپے، 3 موبائل فون اورملزموں کے زیر استعمال کار برآمد کرلی گئی۔
ایس ایچ او ٹیکسلانے بتایا کہ ملزمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت رکھتے ہیں جو سائبر کرائم کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے کہاہے کہ ملزمان اپنی آئی ٹی کی مہارت کو منفی سرگرمیوں میں استعمال کرکے شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرتے تھے۔
(20)