راولپنڈی :اے این ایف نے بھاری مالیت کی20کلوگرام ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلیجنس اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گارمنٹس، کراکری اور دستانوں پر مشتمل کارگو سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمدکرلی گئی ۔
مذکورہ کارگو کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے برطانیہ کیلئے بک کروایا گیا تھا۔عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔
سامان سے چیکنگ کے دوراندستانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی20 کلوگرام ہیروئن برآمدہوئی ، اے این ایف حکام کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
برآمدکی گئی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔
(67)