کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2کمسن بچیوں سے زیادتی

اسلام آباد:راولپنڈی کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2 کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ جڑواں شہروں میں تین دوشیزاوں سمیت سات افراد کو اغواء کر لیا گیا۔

زیادتی کا شکارہونے والی بچیاں آپس میں رشتے دارہیں اورغبارے بیچتی ہیں ،ایک بچی کی عمر 9 سال اوردوسری کی 11 سال ہے۔ زیادتی کے مرتکب غلام مرتضیٰ کو گرفتارکر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ دونوں بچیوں کا ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے۔

تفصیلی معائنے کے لئے بچیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا۔ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم غلام مرتضیٰ مریض کے روپ میں ہسپتال آیا تھا۔ملزم نے ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے واش روم میں بچیوں سے زیادتی کی۔

ہسپتال میں تعینات کنٹونمنٹ ویجلینس ملازمین نے ملزم کوپکڑا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پولیس سے مکمل تعاون کررہا ہے۔ہسپتال کے ڈارک ایریاز میں مزید ویجیلنس اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

(56)

کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2کمسن بچیوں سے زیادتی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>