کلر سیداں:کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم فیصل اقبال سکنہ کمبیلی صادق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے گیارہ لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی ہے جبکہ مزید رقم کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔
برطانوی نژاد پاکستانی شہری محمد افضال سکنہ کمبیلی صادق نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے بھانجے محمد نعیم حسین جو کہ برطانوی شہری ہے اپنے مکان کی تعمیر کیلئے پاکستان آیا ہوا ہے۔
میرے بھانجے نے رقم مبلغ 25 لاکھ کے علاوہ 35 سو پاؤنڈز میرے پاس بطور امانت رکھے ہوئے تھے۔
جب میرا بھانجا رقم لینے کیلئے میرے پاس آیا اور اس موقع پر جب پرس کھولا تو اس کے اندر ایک میرا پرسنل بیگ بھی موجودتھا جسے کھولا تو اس کا تالا اور زپ ٹوٹی ہوئی تھی اور بیگ کے اندر سے مبلغ چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے پاکستانی اور مبلغ 35 سو برطانوی پاؤنڈز کی رقم غائب پائی گئی۔
(73)