کلر سیداں:ڈکیتی کے مقدمے میں مدعی کی جانب سے مزید پیروی نہ کرنے پر ملزم بری

کلر سیداں:علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے ایک مقدمے میں مدعی کی جانب سے مزید پیروی نہ کرنے پر ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا ۔

دوران تفتیش اسلحہ برآمد ہونے پر معزز جج نے مجرم رفاقت علی کو دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15یوم کی سزا بھگتنا ہو گی۔

مدعی نے عدالت کے روبرو بیان دیا تھا کہ وہ مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے لہٰذا گرفتار ملزم کو اگر مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جائے تو اسے کوئی اعتراض نہ ہو گا۔

مجرم رفاقت علی پہلے ہی جیل میں ہونے کی وجہ سے وہ اب تک 38ماہ کی سزا بھگت چکا ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رہائی بھی متوقع ہے۔

(103)

کلر سیداں:ڈکیتی کے مقدمے میں مدعی کی جانب سے مزید پیروی نہ کرنے پر ملزم بری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>