لاہور:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکے جانے پر شہری نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی،گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے قریب نسبت روڈ پر وارڈن کو گاڑی والا اڑا لے گیا۔ ڈیوٹی پر موجود فرض کی ادائیگی کے دوران وارڈن کو گاڑی سوار نے روکنے پر ٹکر مار دی۔
لاہور کے علاقہ نسبت روڈ پر شہری نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔ وارڈن شدید زخمی ، ملزم فرار۔#Lahore pic.twitter.com/BLeob06Qv4
— Crime World (@CrimeWorld5) February 5, 2022
واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی ہے،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ وارڈن زخمی ہے اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کاٹ کر گاڑی کی تلاش شروع کر رہے ہیں۔جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
(53)