کہوٹہ :کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، آفتاب حسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، ملازم حسین کے جوان سالہ بیٹے آفتاب حسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، ملزم موقع سے فرارہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او عمر صدیق ہمراہ نفری جائے وقوعہ پہنچ گئے، نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچا دیا گیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے کہا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
(74)