راولپنڈی:سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب کا جرم ثابت ہونے پر راولپنڈی میں 26 سالہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی۔
خاتون کے خلاف سنہ 2020 میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمہ کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے مجرمہ کو دفعہ 295 اے کے تحت 10 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ، سائبر کرائم قانون کی دفعہ 11 کے تحت سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی سزائے موت پر عملدرآمد لاہور ہائیکورٹ کی توثیق سے مشروط ہوگا۔
(72)