کہوٹہ:منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ملزم ادیب گرفتار، 20 لیٹر شراب برآمد

کہوٹہ:پولیس تھانہ کہوٹہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عاصم ساکن جیوڑہ کی شراب بیچتے ہوئے ملزم ادیب کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب بر آمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کہوٹہ ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری جیوڑہ جنگل سے ادیب الرحمن ولد محمد عارف ساکن ہنیسر کو دھر لیا جس کے قبضہ سے چار 5 لیٹر شراب کے گیلن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے بتایا کہ ادیب الرحمن بدنام زمانہ منشیات فروش عاصم جیوڑہ کی شراب فروخت کرتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائے گی۔

(173)

کہوٹہ:منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ملزم ادیب گرفتار، 20 لیٹر شراب برآمد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>