روات:آراےبازار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار کر لیا۔
واقعہ کی اطلاع پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہو ئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مدعیہ مقدمہ نے درخواست دی کہ میری بیٹی محلے میں ایک گھر میں کھیلنے گئی تو درندہ صفت ملزم ظہیر نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی،ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد ظہیر کو گرفتار کرلیا۔
(130)