کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں کی بھرمار، ہر گلی  محلے میں ڈیرے، کئی گھر اجاڑ دیئے

کہوٹہ:کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں تعویز گنڈا کرنے والوں نے ہر گلی محلے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، دم درود کے بہانے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے علاوہ روزانہ سینکڑوں خواتین سے ہزاروں روپے نذرانہ لیا جاتا ہے۔

جبکہ شادی بیاہ خاوند ساس سسر کو قدموں میں لانے کے لیے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے تعویز گنڈے والے جعلی افراد نے کئی گھر اجاڑ کر رکھ دیے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سرکاری کوارٹرز دوھپری اور دیگر علاقوں کے علاوہ شہر کی ہر گلی محلے میں یہ کاروبار عام ہو گیا ہے صبح سویرے عورتیں گھروں سے نکل جاتی ہیں اور پورا پورا دن ان لفنگے تعویز گنڈا کرنے والوں کے پاس بیٹھی رہتی ہیں۔

اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہے روزانہ صبح سویرے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کلر چوک آکر ٹولیوں کی شکل میں معصوم بچوں سمیت شہر میں جگہ جگہ ڈیرے جما لیتی ہیں اور نوجوان خواتین مانگنے کے حوالے سے نوجوان نسل کو فحاشی عریا نی کی طرف مائل کرتی ہیں اور د کانوں میں چوری بھی کرتی ہیں۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ ڈی ایس پی کہوٹہ اور SHOکہوٹہ عمر صدیق گجر سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،تعویز گنڈا دم درود کرنے والوں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

(78)

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں کی بھرمار، ہر گلی محلے میں ڈیرے، کئی گھر اجاڑ دیئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>