روات:ریس کورس پولیس نے اہم کا رروائی کرتے ہوئے شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
گرفتار ملزمان میں ارشد عرف لنگڑا کے علاوہ حسنین اور آصف شامل ہیں،ارشد لنگڑا راولپنڈی کے علاوہ اٹک، اسلام آباد میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،رابری، زیادتی، ناجائز اسلحہ، منشیات جیسے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
مغوی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی اکبر علی کو ارشد عرف لنگڑا اور اس کے ساتھیوں نے گھر کام کے لیے بلایا، تشدد کیا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے لینے کے بعد تاوان کے لئے اغواء کیا۔
(96)