کلر سیداں:کلر سیداں میں 900بیگ یوریا کھاد پر مشتمل ٹریلا کلر سیداں پہنچ گیا۔تقسیم کے دوران شدید دھکم پیل اور بد نظمی دیکھنے میں آئی۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان،تحصیلدار محمود احمد بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی زیر نگرانی پانچ سو یوریا کھاد ساڑھے تین سو کاشتکاروں میں تقسیم کی جبکہ چار سو بیگ کھاد چوآ خالصہ میں تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت بشارت اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ جن کاشتکاروں کے پاس کسان کارڈ کی سہولت تھی انہیں ترجیح دیتے ہوئے دو دو بیگ جبکہ شناختی کارڈ پر ایک ایک بیگ فروخت کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 1600 مزید یوریا کھاد کی بکنگ کروا دی گئی ہے جو امید ہے ایک ہفتہ تک کلر سیداں پہنچ جائے گی۔
ادھر کلر سیداں میں کھاد ڈیلر چوہدری ظفر محمود نے بتایا کہ انہوں نے 300 بیگ سونا یوریا جبکہ 100بیگ سونا ڈی اے پی کی بکنگ بھی کروا دی ہے جس سے کلر سیداں میں کھاد کی قلت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔
(11)