اسلام آباد :تھانہ شہزاد ٹاؤن علاقے ترامڑی چوک میں واقعہ زیر تعمیر ہسپتال سے ایک نعش ملی ہے۔
مقتول کی شنا خت محمد حنیف ولد کرم شیر ساکن بیگوال تحصیل و ضلع مری راولپنڈی بتائی جا تی ہے اور عمر تقریبا 50/52سال ہے۔
ظاہری طور پر جسم پر دو گولیا ں لگنےکے نشان موجود ہیں، ڈیوٹی افسر نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ مقتول کے ورثا سے رابطہ کر کے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
(72)