اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا اور ملزمان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں موٹر سائیکل پر سوار آوارہ شخص کو خاتون کو نازیبا اشارے کرتے دیکھا گیا۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک کار سے ریکارڈ کی گئی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اندر ایک خاتون کو ہراساں کررہے ہیں اور جواب میں خاتون ان کی ویڈیو بنا رہی ہے۔مذکورہ اشخاص کو ویڈیو میں مسلسل درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے اور یہاں تک کہ وہ گاڑی کے قریب جا کر بھی ایسا عمل کرتے ہیں۔
We are not gonna bear this behaviour! Girls are not even safe inside their cars. This is not something to ignore. This is no fun ! this is harassment !! #islamabadexpresshighway #saynotoharrasment @RwpPolice @Aasifiqbalpak @hamzashafqaat @dcislamabad pic.twitter.com/3va4Mg0qLP
— Palwasha Afraz Abbasi (@Palwashaabbasii) January 3, 2022
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ افراد کو بخوبی علم ہے کہ ان کی ریکارڈنگ کی جا رہی ہے، لیکن وہ بغیر کسی ڈر و خوف کے وہ انہیں ہراساں کرنے میں مصروف رہتے ہیں، بعدازاں بلا جھجک اس کی کار کے قریب آ جاتے ہیں۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر اسلام آباد میں پیش آیا، جبکہ یہ مقام شاید ایکسپریس ہائی وے ہے، کیونکہ صارف نے اپنا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
اس موقع پر خاتون نے موقف اپنایا “لڑکیاں اپنی گاڑیوں کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں،’’یہ نظر انداز کرنے کی چیز نہیں ہے۔ ‘‘اور نہ ہی یہ کوئی تفریح ہے، یہ ہراسانی ہے۔
(157)