لندن: برطانیہ سے پرتگال جانے والی ریان ایئر کی ایک پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ میڈیا کے مطابق پرواز ایف آر 4052مانچسٹر سے پرتگال کے شہر فیرو جا رہی تھی۔ راستے میں فرانس کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے طیارے کے اندر آگ لگ گئی اور پائلٹ کو فرانس میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے کے بعد جہازکی بلندی تیزی سے کم ہوئی اور وہ حادثے سے بال بال بچا۔ آگ لگنے کے وقت جہاز 41ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور آگ لگنے کے بعد7منٹ کے اندر طیارہ 6ہزار 725فٹ کی بلندی پر آ گیا۔
اس تیزی کے ساتھ طیارے کی بلندی کم ہونے کی وجہ آتشزدگی کے باعث جہاز کے اندر ہوا کا دباؤ کم ہونا بتائی جا رہی ہے۔تاحال جہاز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ واقعے کے بعد برطانیہ کے سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ سے ایک اور طیارہ فرانس بھیجا گیا جس کے ذریعے مسافروں کو فرانس سے پرتگال لیجایا گیا۔ ریان ایئر کے مطابق طیارے میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
(89)