راولپنڈی: اسلام آ باد سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی افغان ڈاکوؤں کے گروہ اور چوری میں ملوث دو موبائل فون چوروں کو گرفتار کرلیاجنکے قبضہ سے اسلحہ کے زور پر چھینے ہوئے ایکلاکھ 70 ہزار روپے ، 32 موبائل فون اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ اور مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے۔
ملزمان کے خلاف تھا نہ رمنا اور تھا نہ تر نو ل میں ڈکیتی، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے اور چوری کے مقدما ت درج ہیں، پا نچ رکنی افغا نی ڈکیت گر وہ میں خان اللہ، دوست محمد، محمد عادل، ظاہر خان اور عبدالمنان شامل ہیں جبکہ دوسرے مو با ئل فون چور گروہ میں جہانگیر اور وقار حسین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں جو جڑواں شہروں میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
(53)