پھلگراں میں دو گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے پھلگراں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص قتل جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

تھانہ بہارہ کہوپولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا،واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے ایس پی سٹی زون سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

(163)

پھلگراں میں دو گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایک شخص جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>