لندن:برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافے اور اومی کرون کے حالیہ پھیلائو سے انفیکشن ریٹ میں تیزی سے اضافے کے بعد ہسپتالوں کو سخت دبائو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لندن کے ہسپتالوں میں داخلوں کا سلسلہ 90فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نئے سال کے آغاز پر یہی صورتحال برقرار رہی تو برطانوی شہریوں کو کوویڈ کی نئی پابندیوں کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے سیکرٹری صحت نے کہا کہ نئے اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں کوویڈ انفیکشن کی شرح ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد حکام صور تحال کی کڑی مانیٹرنگ کررہے ہیں، اور ایک محتاط انداز کے مطابق 1.4ملین سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ خدشہ ہے کہ موسم سرما میں دیکھ بھال کے فرائض سر انجام والا محکمے این ایچ ایس کواضافی دبائو کے باعث ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے اس ساری صورتحال کے دیکھتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن ممکنہ طور پر لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے سمیت دیگر اہم پابندیوں کے بارے میں اعلان کر سکتے ہیں
(34)