کلر سیداں:شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تمام قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
چوکپنڈوری کہوٹہ روڈ پر واقع ماسٹر نیئر جمال کے گھر کے بالائی پورشن میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگنے سے کمرے میں موجود تمام فرنیچر،لکڑی کی الماریاں،اس میں موجود قیمتی کپڑے،دو عدد بڑے بیڈز،کھڑیاں دروازے،چھت کے پنکھے جل گئے جبکہ زور دار دھماکے کے باعث سنگ مرمر کا فرش بھی اکھڑ گیا۔
حادثے کے وقت ماسٹر نیئر جمال کی اہلیہ اپنی بچی کیلئے کچن میں فیڈر تیار کر رہی تھی جس نے فوری طور پر شوہر کو اطلاع کر دی، ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈگاڑی موقع پر پہنچ گئی اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا تا ہم اس وقت تک گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا۔
دھماکے کے باعث کمرے کی چھت اور دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔مجموعی طور پر نقصان کا اندازہ چھ لاکھ روپے کے قریب بتایا جاتا ہے۔
(38)