اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے انٹرنیٹ کی سب میرین کیبل کٹنے پر بیان جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیبل کٹنے پر متبادل بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا ہے اور اگلے چند دن میں مزید بینڈوڈتھ شامل کی جائے گی۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ اگلے چند دن انٹرنیٹ سروس معمولی متاثر رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔
(31)