کہوٹہ :کہوٹہ کے علاقہ نڑھ نے سفید چادر اوڑھ لی۔ نڑھ میں موسم سرما کی پہلی برف باری،سردی میں شدت آ گئی۔
تفصیل کے مطابق پچھلے چند دنوں سے سردی کی شدت میں تیزی آگئی ہے جبکہ گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں موسم سر ما کی پہلی برف باری ہوئی جس سے نڑھ کے علاقہ،پنج پیر، اوڑیک، پیالیاں، نڑھ مارکیٹ، چیڑاس اور دیگر علاقوں میں ہر طرف سفیدی نظر آنے لگی ۔
جبکہ برف باری کی وجہ سے دور دراز سے عوام نے نڑھ کا رخ کیا ہے۔
(57)